• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کو پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کا قانونی حق‘ طارق فضل

اسلام آباد ( آن لائن ) ایوان بالا کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کو تمام پاکستانیوں کے بنک اکائوٹس سمیت دیگر تفصیلات تک رسائی کا قانونی حق حاصل ہے،جبکہ وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ٹیکس گزارسے پوچھنا ایف بی آر کا حق ہے اور بنک سے بھی معلومات لے سکتا ہے، اس کو مشکل نہ بنایا جائے یہ ٹیکس گزار اور ایف بی آر ک مابین معاملے ہیں اس کو ایشو نہ بنایا جائے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر اسد قاسم کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر نے کہاکہ ایف بی آر نے فائلرز اور نان فائلزر کو میسجز بھیجے ہیں کہ آپکے اکائونٹس میں اتنی رقم موجود ہے مگر وہ ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں ہورہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید