• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس کا 232 کھرب میں وارنر برادرز ڈسکوری خریدنے کا تاریخی معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)نیٹ فلکس کا83 ارب ڈالر (32 کھرب 60 ارب روپے) میں وارنر برادرز ڈسکوری خریدنے کاتاریخی معاہدہ، ٹی وی و فلم اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ یونٹ شامل، 28ڈالر فی شیئر بولی نے پیراماؤنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیٹ فلکس کو "گیم آف تھرونز"، "ڈی سی" اور "ہیری پوٹر" جیسی بڑی فرنچائزز کا کنٹرول مل جائے گا۔ برطانو خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ فلکس نے 83 ارب ڈالر میں وارنر بروز ڈسکوری کے ٹی وی و فلم اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ یونٹ خریدنے کا بڑا معاہدہ کر لیا ہے، جس سے اسے "گیم آف تھرونز"، "ڈی سی" اور "ہیری پوٹر" جیسی عالمی فرنچائزز پر اختیار مل جائے گا۔ یہ ڈیل پیراماؤنٹ کی کم بولی کو پیچھے چھوڑنے کے بعد طے ہوئی ہے اور اس پر امریکا و یورپ میں سخت اینٹی ٹرسٹ تحقیقات کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید