• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعرے قبول نہیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعرے قبول نہیں، ضرورت پڑی تو طاقت کا مظاہرہ کرکے ثابت کریں گے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے۔ آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی اور سندھ کے سیاسی حالات، غیر یقینی صورتحال اور سندھ کی مستقل قوموں کے اتحاد پر بات کی۔ چیئرمین آفاق احمد نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومیتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح اجرک ڈے کا بھی احترام ہےلیکن اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعرے قبول نہیں کیونکہ اس طرح کے نعروں سے پاکستان سے محبت کرنے والوں میں اشتعال پھیلتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید