• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال بن ثاقب PVARA کے پہلے بلامعاوضہ چیئرمین مقرر

اسلام آباد (مہتاب حیدر) بلال بن ثاقب PVARA کے پہلے بلامعاوضہ چیئرمین مقرر، پیوارا چیئرمین کو وزیر مملکت کے برابر اسٹیٹس مل گیا، کرپٹو مشیر کا قلمدان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپٹو کے معاملے پر وزیر اعظم کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد، بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری تین سال کی مدت کے لیے بلامعاوضہ سرانجام دیں گے۔ اب، پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹل اثاثہ جات فریم ورک پر کام کو زیر بحث لانے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے جمعہ کو فنانس ڈویژن میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور پیوارا کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کی۔ کابینہ ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے جمعہ کو دی نیوز کو تصدیق کی کہ بلال بن ثاقب کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے پیوارا کا چیئرمین بلامعاوضہ بنیاد پر تین سال کی مدت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید