سکردو( نثار عباس نامہ نگار) قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 28 افراد سمیت متعدد پاکستانی کمبوڈیا میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ملازمت کی جعلی پیشکش کا لالچ دے کر کمبوڈیا میں جبری مشقت اور غیر قانونی آن لائن سکیمنگ جیسی سرگرمیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کمبوڈیا میں مقید افراد کے رشتہ داروں کی اطلاع پر یہ اہم کیس 28نومبر کو ایف آئی اے سی سی گلگت کو ریفر کیا گیا۔ مذکورہ کیس رجسٹرڈ ہونے کے بعد ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمان کی قیادت میں تحقیقات کا آغاز کیا اور متاثرہ افراد سے متعلق مکمل معلومات لی گئی۔