لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے اور پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں سرپرائز دیں گے، نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے اپنے نمبرز کے حوالے سے مطمئن ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے۔