• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوج کے سابق سربراہ جنرل ایلکسی ماسلوف اچانک انتقال کرگئے

سال 2004 میں جنرل ایلکسی ماسلوف (بائیں سے پہلے) صدر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔
سال 2004 میں جنرل ایلکسی ماسلوف (بائیں سے پہلے) صدر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔

روس کی بری فوج کے سابق سربراہ جنرل ایلکسی ماسلوف کرسمس کے دن ماسکو ملٹری اسپتال میں اچانک انتقال کرگئے۔

صدر پیوٹن نے ایک دن پہلے ہی ٹینک کمپنی کا دورہ منسوخ کیا تھا جہاں جنرل ماسلوف انٹرنیشنل سیلز ایمبیسیڈر کے طور پر کام کرتے تھے۔

قبل ازیں سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع ایڈمرلٹی شپ یارڈز کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر بوزاکوف بھی اچانک چل بسے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی ایف ایس بی نے دونوں اموات کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جنرل ماسلوف 2004 سے 2008 تک روس کی بری فوج کے کمانڈر انچیف تھے اور بعد ازاں نیٹو میں روس کے ملٹری نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نیٹو میں ان کے ساتھ دمیتری روگوزن نے بھی کام کیا تھا جنہیں رواں برس اچانک روسی خلائی ایجنسی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید