• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو خاندان نے جان کی قربانی دی مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، ناز شاہ، بینظیر بھٹوکی برسی پر تقریب

بریڈفورڈ( زاہدانور مرزا) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی کا انعقاد بریڈفورڈ میں کیا گیا جس میں ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور کی طرف سے بینظیر بھٹو شہید کی پندرہویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بینظیر بھٹو شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریڈفورڈ سے ممبر آف پارلیمنٹ ناز شاہ آصف نسیم راٹھور اور دیگر کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید عالم اسلام کے ایک بڑی لیڈر تھیں پاکستان میں جمہوریت بے نظیر بھٹو کے صدقے ملی ہےآج کا پاکستان بھٹو کا پاکستان ہے پاکستان میں قائد اعظم کے بعدذوالفقارعلی بھٹو سب سے بڑے لیڈر تھے بھٹو خاندان نے اپنی جان تو قربان کر دی لیکن اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر خواجہ کلیم نے کہا کہ شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان میں جمہوریت قائم کی۔ تقریب کے اختتام پر مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے چیئرمین قاری محمد عباس نے بینظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی تقریب میں چوہدری عبدالقیوم سردار عبدالرحمٰن انجم میر بلال درانی چوہدری شاہنواز خواجہ کلیم الرحمان رانا اختر چوہدری طارق خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

یورپ سے سے مزید