لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے دائرہ اختیار میں توسیع کر دی،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اب لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں اربن ٹرانسپورٹ چلائے گی۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں اب پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہی انٹرا بس سروس سے متعلقہ معاملات کو دیکھے گی۔ اس سے پہلے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی صرف لاہور میں اربن ٹرانسپورٹ کمپنی کے معملات کو دیکھ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن پروونشل موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965ء کے تحت کیا گیا ہے۔