• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور آرٹس کونسل اورسول سروسز اکیڈ می میں مفاہمتی یاداشت پردستخط

لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یاداشت کا معاہد ہ طے پا گیا۔ایم او یو پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی اور ڈائریکٹر ایڈمن سی ایس اے عائشہ زرین نے دستخط کئے۔معاہدے کا مقصد باہمی دلچسپی کے امورپر دوطرفہ کوششوں سے اپنی کارکردگی میں اضا فہ کرنا ہے۔دونوں اداروں کی طرف سے ایک دوسرے کو فنی، ثقافتی، تکنیکی و دیگر شعبوں میں معاونت کے عز م کا اعادہ کیاگیا ۔لاہور آرٹس کونسل میں الحمراء لائیو میں نوجوان آرٹسٹوں عمیر علی اور نعمان نے متاثر کن پرفارمنس کامظاہر ہ بھی کیا۔
لاہور سے مزید