واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگراموں کو محدود کرنے کیلئے اس کے ساتھ کثیر ریاستی معاہدہ ختم ہو چکا ہے ، تاہی وہ اس کا سرعام اعلان نہیں کرینگے۔یہ بات انہوں نے ایک وڈیو میں کہی،جو کسی خاتون نے کیلیفورنیا کے دورے کے دوران ان سے سوالات کرتے ہوئے بنائی تھی۔ خاتون کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ 2015کا مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) اب قابل عمل نہیں رہا۔