تہران (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں مزید 100افراد کو سزائے موت کا خدشہ ہے۔ ناروے کی انسانی حقوق تنظیم نے ایران میں مظاہرین کے خلاف زیر سماعت مقدمات کے تناظر میں کہا ہے کہ مظاہرین کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد جلد پھانسی پر لٹکایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے قیدیوں کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔ ایرانی شہری خوف اور دباؤ کی وجہ سے خاموش ہیں اور ممکن ہے کہ پھانسی کے خطرے سے دوچار افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو۔