• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل خارج کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے نارا اور جمڑاؤ کینال کی پچنگ اور مرمت کی مد میں نجی کمپنی کو 58 کروڑ جاری کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا پر خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ کے روبرو نارا اور جمڑاو کینال کی پچنگ اور مرمت کی مد نجی کمپنی کو 58 کروڑوں جاری کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپیل واپس لینے کی استدعا کردی۔ عدالت نے سندھ حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔
اہم خبریں سے مزید