• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی کااجلاس،مری میں 13 سہولت مراکز کے قیام پر اظہار اطمینان

لاہور(نمائندہ خصوصی،خصوصی نمائندہ) اعلیٰ سطحی کابینہ کمیٹی نے مری میں برفباری کے موسم میں انتظامات کا جائزہ لیا ،صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے اجلاس کی صدارت کی صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مری میں 13 سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مری جانے والے سیاح ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ برفباری میں پھنسنے یا رہائش میں مشکل پیش آنے پر ان فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ اجلاس میں بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان کے دو شہید جوانوں سجاد حسین اور محمد طاہر کو شہدا فنڈ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
لاہور سے مزید