لاہور(خصوسی رپورٹر) تحریک انصاف کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری سعدیہ سہیل رانا ساجد ہ فاروق ڈاکٹر نوشین حامد معراج روبینہ جمیل شنیلا روت روبینہ شاہین رخسانہ نوید نیلم حیات ام البنین تنزیلہ عمران غلام محی الدین دیوان ثاقب ریاض سندھو میاں محمد اکرم عثمان ناصر سلمان ناصر انصاری ملک امانت محمد خان مدنی رانا عارف مشتاق نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن شہباز سرکار کا آلہ کار بنا ہوا ہے شہباز سرکار اپنے مرضی کے الیکشن کمیشن سے فیصلے کروا رہی ہے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانا امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کھلی توہین کی ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنا شہباز سرکار کا اعلی عدلیہ کے فیصلے کا کھلا مذاق ہے ۔