کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے سندھ میں حلقہ بندیوں پر اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادرآباد کے مرکزی دفتر میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سندھ میں حلقہ بندیوں پر پی پی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ارکان نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہری پالیسی کھیلنا چاہتی ہے تو ایم کیو ایم انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریگی۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے دوران اجلاس کہا کہ پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے گا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان سیاسی تھا یا پارٹی پالیسی ہے۔