• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی صورت حال، وزیراعظم شہباز کی جگہ وزیر خارجہ بلاول عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کرینگے

کراچی ( مانیٹرنگ نیوز)ملکی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے۔ ذرائع کاکہناہےکہ عالمی قائدین ہرسال اقتصادی فورم کے لیے ڈیوس سوئٹزرلینڈ جاتے ہیںتاہم اس بار وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ڈیوس فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے،بلاول بھٹو 17 سے 20 جنوری تک ڈیوس میں ہونگے،بلاول بھٹو ڈیوس فورم کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کرینگے،آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی ہونگی جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی دیگر عالمی رہنماو ں سے ملاقاتیں طے کی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید