لاہور ( کورٹ رپورٹر ) پنجاب بار کونسل کے ممبر رانا محمد آصف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی جانب سے توہین عدالت کی سزا سنائے جانے پر پولیس چھاپہ کے خلاف لاہور بار ایسوسی کا جنرل ہاؤس ا جلاس ہوا۔جس میں اس اقدام کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی ۔ لاہور بار کے صدر راؤ سمیع نے کہا کہ اس معاملہ کو دانش مندی سے حل کیا جانا چاہئے ۔ رانا آصف نے کہا کہ ہر وکیل کی کوئی نہ کوئی سیاسی وابستگی ہوتی ہے لیکن تمام وکلاء تمام تر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایک کاز پر کھڑے ہوئے ہیں ۔جنرل ہاؤس کے اجلاس میں ممبران پنجاب بار کونسل ذبیع اللہ ناگرہ ، محمد فاروق کھوکھر سمیت وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔