اسلام آباد (این این ائی)اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل کی منظوری کامعاملہ ،وزارت پارلیمانی امور کی سمری وزیراعظم کی ایڈوائس کے ساتھ صدر کو بھجوا دی گئی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق صدر نے ابھی تک مشترکہ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش ہوگا ،یہ بل صدر نے دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا تھا ،پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا ،دس دن میں صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل از خود ایکٹ بن جائے گا۔