• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کے بارے میں رمیز راجا کا ماضی کا کون سا بیان وائرل ہو رہا ہے؟

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کو انٹرنیٹ پر صارفین سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے ماضی کے بیان سے جوڑ رہے ہیں۔

ایک موقع پر گزشتہ سال اُس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ سرفراز کا بین الاقوامی کیریئر تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

اب جب سرفراز احمد نے قومی ٹیم میں واپس آنے کے فوراً بعد لگاتار 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی تو سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر رمیز راجہ کے اس بیان کو پھیلایا جارہا ہے جس میں انہوں نے سرفراز احمد کے کیریئر ختم ہونے کے بارے میں کہا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بنائی جارہی ہیں جبکہ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری سے ٹیم کی ضرورت بھی پوری ہوگئی اور رمیز راجہ کو خود بخود جواب بھی مل گیا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے پہلی اننگ میں 86 اور دوسری اننگ میں 53 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے 78 اور دوسری اننگ میں 118 رنز اسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز برابری پر ختم ہوئی ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید