ڈچ سوشل انشورنس بینک (SVB) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں نیدرلینڈز میں نوزائیدہ لڑکوں کا رکھا جانے والا دوسرا سب سے زیادہ مقبول نام ’محمد‘ رہا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ سوشل انشورنس بینک نے حال ہی میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست کے مطابق سال 2022 میں ملک بھر میں نوزائیدہ لڑکوں کے نام ایمان کی بنیاد پر رکھے جانے کا رجحان عام ہوا۔
گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق 871 لڑکوں کا نام نوح جبکہ 677 لڑکوں کا نام محمد رکھا گیا۔