• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، بلجیم اور لیگزمبرگ کی اپنے شہریوں کو چین کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

کراچی (نیوزڈیسک)جرمنی ، بلجیم اور لیگزمبرگ نے اپنے اپنے شہریوں کو چین کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر نئی سفری ہدایات دی جارہی ہیں۔جرمنی نے گزشتہ روز چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط بھی عائد کی ہے۔ بلجیم اور لیگزمبرگ نے بھی چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اپنے شہریوں کو چین کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید