• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کووڈ پالیسی کے ناقد سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں حکومت کی طرف سے ملک کی کووڈ پالیسی پر اعتراض کرنے والے افراد کے ایک ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔ یہ اقدام کورونا پابندیوں میں نرمی اور ملک کو دوبارہ کھولنے کے دوران کیا گیا۔ چین کے ایک مقبول سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم سینا وائبو نے اپنے بیان میں اس کا اعتراف کیا کہ خلاف ورزیوں کے 12854 کیسز بشمول مختلف ماہرین، اسکالرز اور میڈیکل ورکرز پر تنقید کا نوٹس لیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک ہزار ایک سو بیس اکاؤنٹس پر عارضی یا مستقل پابندیاں عائد کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چینی حکمران کمیونسٹ پارٹی، کووڈ انیس کے مہلک عارضے کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کے سلسلے میں زیادہ تر انحصار میڈیکل برادری پر ہی کر رہی تھی۔ اس کا مقصد چین کی جابرانہ حد تک سخت لاک ڈاؤن پالیسیوں، قرنطینہ کے احکامات اور عمومی کورونا ٹیسٹنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر جانچ جیسے اہم اقدامات کا دفاع کرنا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید