• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر خان: برٹش پاکستانی ساجد شریف کو سگے بھائی نے قتل کر دیا

لندن (زاہد انور مرزا ) برطانیہ کے شہر برمنگھم سے پاکستان کے شہر گوجرخان جانے والے برٹش پاکستانی ساجد شریف کو سگے بھائی نے ساتھیوں کیساتھ مل کرقتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازع پر بڑے بھائی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم سے گوجرخان آئے ہوئے چھوٹے بھائی کو اس وقت قتل کر دیا جب اہل خانہ تقریب میں گئے ہوئے تھے،مقتول کے چہرے پر گولیاں مارکر چہرہ مسخ کر دیا گیا ،50سالہ مقتول چند روز قبل برطانیہ سے اپنے بیٹے ساجد شریف کی شادی کے سلسلے میں پاکستان آیا تھا۔مقتول کے بیٹے سجاد شریف نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرے والد ساجد شریف کو خاندانی تنازع کے باعث مقتول کے بھائی اور میرے تایا خالد شریف نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر قتل کیا ،تایا خالد شریف اور میری پھوپھی کے درمیان گھریلو تنازع تھا، والد اپنی ہمشیرہ کی حمایت کرتے تھے جس کا خالد شریف کو رنج تھا،جو قبل ازیں اس بناء پر میرے والد کو سنگین نتائج اور قتل کی دھکمیاں بھی دے چکے تھے، خاندان ایک کزن کی سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کے بعد  لاہور روانہ ہوا تو کزن نے اطلاع دی کہ آپ کے والد کو گھر میں کسی نے قتل کردیا ہے، گھر پہنچا تو بیڈ روم میں والد کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ گوجرخان پولیس نے فوری طور پر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان منتقل کیا۔پولیس نے مقتول کے بیٹے سجاد شریف کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
یورپ سے سے مزید