لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کو رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیدیا، پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا گیا جس پر عدالت نے ڈی جی ایکسائز کوآج جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے حکم دے رکھا ہے تو این او سی جاری کیوں نہیں کر رہے؟ جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے خلاف اپیل کر رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ جب تک عدالت کا حکم موجود ہے اس پر عمل کیوں نہیں کررہے؟ وکیل درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ این او سی کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کیں، ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی کے اجرا کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجودسیاسی رنجش پر این او سی جاری نہیں کیا گیا۔