لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک،حناپرویز بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی اور پرویز الٰہی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جنہوں نے عوام کو دھوکہ دینے ،گمراہ کرنے اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور پنجاب میں جان بوجھ کرآٹے کا بحران پیدا کیا ،پچاس لاکھ گھر قوم کو دینے تھے گھر دینے کے بجائے گھر گرا دئیے، سات سو اکانوے ارب لے کر کے پی قوم کو مقروض کردیا،عمران خان نے پاکستان کی بقا و سالمیت کے ساتھ کھیل کھیلا۔ لاہور جرائم کا گڑھ بن چکا ، جگہ جگہ نشہ آور اشیا فروخت ہو رہی ہیں ،خاص طور پر وحدت کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں آئس نشہ، گٹکا کا استعمال عام ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کی گنتی پوری نہیں بلکہ آدھے سے بھی کم ہو چکی ،عمران خان ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے بعد کافی صدمے میں ہیں،پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا مقصد عمران خان سیدھا اڈیالہ جیل میں شفٹ ہوگا۔5ماہ میں پنجاب کے عوام کو ایک دھیلے کا بھی ریلیف نہیں مل سکا ، الٹا 2 ارب سے زائد پرویز الٰہی نے اپنی تشہیر پر خرچ کردیے ۔