• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنےکےاقدام کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس شاہد کریم آج سماعت کرینگے،درخواست گزارفرید عادل ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ جس رول 22 کے تحت وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا وہ غیر آئینی ہے،پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر کسی وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا،آئین میں اس کاواضح طریقہ کار ہی نہیں بتایا گیا ہے،کسی اورصوبے کی اسمبلی میں بھی ایسا رول نہیں موجود ہےکہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے،عدالت سے استدعا ہے کہ رول 22 کوغیر آئینی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید