لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں آٹے گندم کے مصنوعی بحران پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا سموسمے، چینی،چٹنی پر بھی سوموٹو ایکشن لئے جاتے تھے۔ آج کروڑوں عوام آٹے کے لئے دربدر ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے۔۔یہ قیامت کی گھڑی نہیں تو اور کیا ہے۔آٹے، گندم کے بحران میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔