مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) سیاست نے خاندان کی راہیں جدا کردیں،وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے والے خرم لغاری سے ان کے والد اور خاندان نے اظہار لاتعلقی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے 10جنوری کو پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا اور ووٹنگ سے قبل ہی بیرون ملک چلے گئے تھے۔