لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں راناثناءاللہ‘خواجہ آصف اورعطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں آئین وقانون کے تحت 90دن کے اندرپنجاب میں الیکشن کیلئے تیارہے ‘ہم گھبرانے والے نہیں ‘ الیکشن کی بھرپورتیاری شروع کی ہوئی ہے ‘الیکشن لڑیں گے اورکامیاب ہوں گے ‘عمران خان کے ساتھ جو ہونا ہے آکر میں پتہ لگے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس اور آئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ایک بد بخت سیاسی لیڈر ملک کو ڈیفالٹ کرنے پر تلا ہوا ہے لیکن معیشت بحرانی کیفیت سے باہر نکل آئے گی ‘ایک سیاسی آمراسمبلیوں کو وقت سے پہلے توڑ رہاہے ۔اگر انتخابات ہوتے ہیں تو ہم نے بھرپور طریقے سے تیاری شروع کی ہوئی ہے انتخابات لڑیں گے اور انشا اللّٰہ کامیاب ہوں گے۔ہم عوام میں جائیں گے اور اس کا یہ عمل سامنے رکھیں گے بلکہ باقی کالے کرتوت بھی عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے کہا کہ جو آئین و قانون کے مطابق ہے اس کی پابندی کی جائے گی ‘ہم انتخابات سے کبھی نہیں گھبراتے کیونکہ ہم انتخابات ہی لڑے ہیں ۔ عمران خان کے ساتھ جوہونا ہے آخر میں پتہ لگے گا ۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم بالکل انتخابات میںجانے کے لئے تیار ہیں۔