اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ’’زائرین گروپ آرگنائزرز ‘‘(ZGOs) کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن در خواستیں طلب کر لی ہیں۔ وزار ت مذہبی امور ’’زائرین گروپ آرگنائزرز ‘‘ کی رجسٹریشن پر کام کر رہی ہے جس کے نتیجے میں زائرین کی ایران/عراق آمد و رفت کا موجودہ (سالار)نظام ختم کر دیا جائے گااور صرف وزارتِ مذہبی امور سے رجسٹرڈ شدہ ZGOs ہی زیارات کروانے کے مجاز ہوں گے۔