• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلقات کی بہتری یا بگاڑ کا انحصار طالبان کے رویئے پر ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ کابل جا کر چائے پینے اور دہشت گردوں کے لئے سرحد کھولنے سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے کیا اسحاق ڈار کا بیان درست ہے؟ جواب میں تجزیہ کار آصف بشیر چوہدری ،مظہر عباس، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا کہ تعلقات کی بہتری یا بگاڑ کا انحصار اب طالبان کے رویئے پر ہے، خارجہ پالیسی یا سیکیورٹی سے متعلق بیانات میں مکمل پالیسی اسٹیٹمنٹ ہونی چاہیے وزیر خارجہ کو غیر محتاط الفاظ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان کا ایک جملہ بھی عالمی سطح پر مختلف انداز میں لیا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید