• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادکارہ حمیرا اصغر کی موت کی مکمل تحقیقات کرائی جائے، قومی کمیشن وقار نسواں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) قومی کمیشن وقار نسواں نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مرحومہ کی تدفین کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے ،،خاندان کی جانب سے لاش کو قبول نہ کرنے کی مذمت کی اور پاکستان میں ہر عورت کے وقار، حقوق اور انسانیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔جمعہ کو اسلام آباد میں جاری اعلامیے کے مطابق قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن ام لیلی اظہر نے اداکارہ حمیرہ اصغر کی پراسرار موت سے متعلق پریشان کن حقائق کے منظر عام پر آنے اور بالخصوص ان کے خاندان کےبعض افراد کی جانب سے ان کی لاش کو قبول نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص پیشے، طرز زندگی یا عوامی تاثرات سے قطع نظر، موت کے وقت ترک تعلق کا مستحق نہیں۔
اہم خبریں سے مزید