کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے سعودی عرب سے آئے ہوئے نوجوان کو قتل اور معصوم بچے کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ شب سیکٹر ون ڈی میں واردات کے دوران فائرنگ کرکے سعودی عرب سے والد کے انتقال پر آنے والے 22 سالہ جبران ولد جمعہ خان کو قتل کیا تھا۔ واردات اور قتل کا مقدمہ الزام نمبر 253/2025 بجرم دفعہ 392/397/302/34 ت پ تھانہ اورنگی میں درج ہے۔