اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی،امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی۔ یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان نےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔