ہنوئی (اے پی پی) پاکستان اور ویتنام کا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنام کے وزیر برائے صنعت و تجارت نگویین ہونگ دیئن سے ہنوئی میں ملاقات کی جس کا مقصد پاکستان اور ویتنام کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔