• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے اور عدالت طلب کرنے کا عندیہ دیدیا۔ دوران سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر معاونت سے انکار کی رپورٹ مانگی اور کہا اگر وفاقی حکومت کی رپورٹ میری عدالت میں پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کو بلاؤں گا۔
اہم خبریں سے مزید