• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے، 10 افسران کے تبادلے؛ اہم پوسٹوں پر تقرریاں

اسلام آباد(ساجد چوہدری )پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کے 10افسران کے تبادلے واہم پوسٹوں پر تقرریاں کی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق بعض ایسے افسران کو بھی اہم پوسٹوں پر تعینات کر دیا گیا جن کے بارے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے انہیں مبینہ طور پر پبلک ڈیلنگ پوسٹوں سے ہٹانے کی سفارش کی جا چکی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے دستخطوں سے جاری آفس آرڈر کے مطابق مجیب الرحمان سولنگی کو میڈیکل انچارج \اے ڈی (کیمیکل ) سے فیلڈ آفیسر (لائزن آفیسر ہب)، ساجد میاں بھٹو کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر \انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر (سی اے کے)سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر \انچارج ٹیکسٹائل ڈویژن (کراچی سٹینڈرڈائزیشن )، امتیاز علی میمن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سی اے کے)سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیمیکل ڈویژن (سٹینڈرڈائزیشن کراچی )،فاروق مغل کو فیلڈ آفیسر (سی اے کے )سے فیلڈ آفیسر امپورٹ ایکسپورٹ کراچی ، خادم گشکوری کو فیلڈ آفیسر امپورٹ ایکسپورٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کیو سی سی کراچی )، عابد وحید سومرو کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم ایس ایس ڈی )سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر \انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر (سی اے کے)ان کے پاس انچارج ایم ایس ایس ڈی کا اضافی چارج بھی رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید