کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہا کہ حالیہ آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ سے انصاف کی امید بھی معدوم ہو چکی ہے،سی ای او پاپولیشن کونسل ڈاکٹر زیبا ستار نے کہا کہ اگر ہماری بڑھتی ہوئی آبادی پائیدار ترقی کے ساتھ ہوتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا،دفاعی تجزیہ کار عامر رانا نے کہاکہ اس وقت ایک جنگ کی سی کیفیت ہے اس مرتبہ واقعہ پشتون علاقے میں ہوا ہے بہرحال اس ساری صورتحال میں سوال ضرور ابھرتا ہے کہ ریاست کی پالیسی کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے احتجاج سے توقعات وابستہ تھیں مگر ریاستی فسطائیت کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔