• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی 5 سو ارب کی کرپشن کر چکا، حساب دینا پڑے گا، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہپنجاب کا وزیراعلی پرویز الٰہی 5سو ارب سے زائد کی کرپشن کر چکا ، جس کا حساب دینا پڑے گا۔پرویز الٰہی نے پانچ ماہ میں 9ارب روپے اپنی ذاتی تشہیر پر خرچ کردیے۔مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں گھبراتی خوشی سے عوام کے پاس جائیں گے،اسمبلی تحلیل کرنے کا نقصان مسلم لیگ ن کو نہیں بلکہ ہمیشہ حکمران جماعت کو ہی ہوا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف استطاعت کے مطابق عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی جب بھی اقتدار میں آئے مہنگائی آسمان تک گئی۔
لاہور سے مزید