لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف پنجاب اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں عارضی طور پر وائس چانسلر تعینات کر دیے ہیں ۔ یونیورسٹی آف پنجاب میں پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کو وائس چانسلر کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔ جبکہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر کا عارضی چارج پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد کو دے دیا گیا ہے دونوں وائس چانسلرز کی تعیناتی عارضی بنیادوں پر تین ماہ یامستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی تک کی گئی ہے۔