کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب کے ساتھ معاملات کو چار سال ہوگئے ،ابھی تک الزامات ہی سمجھ نہیں آئے، نا کوئی شواہد پیش کئے ہیں، نیب کی ذمہ داری ہے چار چار برسوں سے لوگ عدالتوں میں ہیں، نیب خود ریفرنس عدالتوں سے ختم کروائے، اگر ریفرنس سیاسی دباؤمیں یا غلط بنائے تو آج انکی حقیقت کیا ہے؟میرے خلاف کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کےغلط استعمال کا الزام ہے،ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ کا تماشہ بنایا گیا،بعد کے افسران دوگنی تنخواہوں پر لگائے گئے، نیب کی وجہ سے اس وقت کوئی افسر فیصلہ لینے کو تیار نہیں،نیب کو جتنا جلدی ختم کردیا جائے اچھا ہے، کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہچار سال کی غفلت نو ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی،جہاں کابینہ اور افسران کے فیصلوں کو غلط کہا جائے وہاں ملک کیسے چلے گا، سیاسی استحکام ذمہ داری سے آتا ہے، اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے استحکام نہیں آئے گا،جن کو عوام نے منتخب کیا وہ عوام کو جواب دیں گے،کراچی میں الیکشن کے جو حالات تھے یہ فیصلہ عوام کا نہیں ہے۔