• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا اسوہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ علوم اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے سلسلہ میں ایک روزہ سیمینار زیرصدارت چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال منعقد ہوا۔ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام امیرالمومنین حضرت صدیق اکبر ؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں اندرون پاک گیٹ میں 59ویں سہ روزہ سالانہ اجتماع کی دوسری نشست ہوئی۔تنظیم آئمہ مساجد جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام رضا ہال میں چھٹی تاجدار صداقت کانفرنس ہوئی، سیمینار کے کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن اورمہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحیم تھے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض حامد علی اعوان نے سرانجام دیے،پروفیسر ڈاکٹر سعیدالرحمنٰ نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا اسوہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ خلافت راشدہ کا دور نظا م مصطفی ؐکی عملی تصویر ہے، مفتی محمد عثمان پسروری ،قاری فیض بخش رضوی، علامہ ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، علامہ قاضی بشیر احمد گولٹروی، علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ،پیر فیض الحسن شاہ گیلانی، ایاز الحسن گیلانی،علامہ قاری امان اللہ مہروی،علامہ قاری اللہ داد سعیدی، محمد حسین ،پیر غلام مصطفی شاہ گیلانی ،مختار راٹھور ،قاری خادم حسین سعیدی ،قاری مطیع الرسول ،علامہ قاری شبیر سواگی ،رکن الدین قادری ،مرزا ارشد قادری ، راو عارف رضوی ،ملک عمران یوسف ،قاری غلام جیلانی ، قاری عبداللطیف مہروی ،قاری بشیر معصوم ،قاری نعمان بشیر ،قاری مختیار ،مفتی کاشف فریدی ، محسن رضا سعیدی نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید