• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے ریلی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیف آرگنائزر ملک عامر وینس ،جنرل سیکرٹری قاری محمد ریاض نظامی نے یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے  اپنے دور خلافت میں غربت کو ختم کیا اور زکوة کے نظام کو موثر بنایا، ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اصولوں کو مشعل راہ بنائیں،اس موقع پر ملک امیر بخش جوئیہ،ملک سلیم بچہ ملک شریف بچہ ملک ضمیر جویا محمد راشد چوہان، صوفی محمد اسلم ،محمد سلیم عطاری ،فرقان ضمیر،محمد فاروق ،ملک اللہ یار بھٹی،محمد حمزہ و دیگر شریک تھے۔
ملتان سے مزید