• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سیدنا عمر فاروقؓ سیرت و کردار کا روشن باب تھے،ڈاکٹر فاروق لنگاہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ سیرت و کردار کا روشن باب تھے۔ آپؓ کی خدمات، تقویٰ، دین کے لیے لازوال قربانیاں، کمال عدل و انصاف، جرات وبہادری، فتوحات، شان داربصیرت و کردار اور کارناموں سے اسلامی تاریخ روشن ہے۔اسلام قبول کرنےکے بعد آپ حضرت محمد ﷺ کے شانہ بشانہ رہے، مدینہ منورہ ہجرت کے بعد تمام غزوات میں حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہار یکم محرم الحرام یوم شہادت امیر المومنین ، خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے سلسلے میں روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوَئے مقررنین ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، میجر ر مجیب احمد خان ، جواد امین قریشی ، قاری محمد اقبال ، فرحان الحق حقانی نے کیا ۔ طارق فاروق، ڈاکٹر خادم حسین کھیڑا، ڈاکٹر جاوید اقبال کنول ، ڈاکٹر اعجاز رسول نےبھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید