• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے پانچ بچوں کی حالت غیر ہوگئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے پانچ بچوں کی حالت غیر ہوگئی ۔صدر شجاع آباد کے علاقے کا رہائشی محمد آصف کی اہلیہ نے اپنے کم عمر بچوں افشاں ، ریحان ، عرفان ، فرہاد اور انشاں کو دودھ پلایا تو اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی بچوں کی حالت غیر ہونے پر اہلخانہ علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد لائے گئے جن کا علاج معالجہ جاری اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دودھ والےبرتن کو چیک کیا گیا تو چھپکلی مری ہوئی پائی گئی تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
ملتان سے مزید