• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ،رشید آباد کے ریواڑی محلہ کی رشیدیہ مسجد میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی کھلی کچہری تھی ، اس دوران نماز کے لیے آئے عمران نامی شہری کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ، شہری سی پی او کے سامنے پیش ہو گیا سی پی او کے حکم پرتھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،دریں اثنا پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد اور سٹی جلالپور کے علاقے فرہاد ملک اور ساجد حسین سےموبائل چھین لئے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے اسامہ اشرف سے موبائل چھین لیا جبکہ حفیظ اور اقبال کی موٹرسائیکلز، غلام رسول کا بجلی میٹر، قاسم علی کا میٹر ، شوکت کا موبائل ، امجد کا موبائل ، شان محمد کا موبائل ، نوید احمد کے گھر سے طلائی زیورات و قیمتی ملبوسات، حاجی غوث ب،، کے گھر سے نقدی پچاس ہزار و طلائی زیورات، خالد خان کا موبائل چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید