• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیسٹرو اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی اور کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 45 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ،ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ ہے ۔جبکہ شبہ میں 04 مریض زیر علاج ہیں ۔
ملتان سے مزید