• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی، رشوت کیس میں بیانات قلمبند کرنے کیلئے کلرکوں کی طلبی

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے کلرکس کی مبینہ کرپشن اور رشوت طلب کرنے کے معاملے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے گزشتہ روز الزام عائد کرنے والے ہاؤس آفیسران اور جن پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کلرکس کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا ،ہاؤس آفیسران کا کہنا تھا ان کے پاس واٹس ایپ چیٹ سمیت اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت ہیں جو کمیٹی کو فراہم کر دئیے گئے ہیں،ادھر جمعہ کے روز ایپکا نشتر کا اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ چند روز سے نشتر ہسپتال کے ملازمین کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں ان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید