• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی ترویج میں بزرگان دین کا بڑا کردار ہے ،حافظ جمال اللہ ملتانی

ملتان( سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج میں ہمارے بزرگان دین اور اولیاءکرام کا بڑا کردار ہے اوربابا فریدؒ نے ہمیں عبادت ،اخوت ، بھائی چارہ اور محبت کا سبق دیا ہے ان خیالات کا اظہار مخدوم محمد شہباز جمالی چشتی نظامی سجاد نشین دربار عالیہ حافظ جمال اللہ ملتانی رحمة اللہ علیہ نے بزمِ غلامان زہد الانبیاءملتان کے زیر اہتمام "جشن بابا فرید"محفل نعت و محفل سماع کے آغاز پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میں ظفر نیازی اور مسعود نیازی سن آف غوث محمد ناصر نیازی قوال و ہمنوا آف کراچی نے نذرانہ عقیدت پیش کیاجبکہ تقریب میں مخدوم غلام علی جمالی، مرزا ارشد القادری ،رکن الدین ندیم حامدی ،حافظ محمد ظفر قریشی ،ملک محمد عرفان فریدی ،میاں جاوید قریشی ،میاں شاکر حسین قریشی ، میاں متین شاکر قریشی،لیاقت علی نیازی نمبردار ،بشارت علی قریشی ،چوہدری محمد اسد ارشاد،میاں عامر رحمانی،ملک محمد سفیان فریدی،ٹھیکیدار ملک قاسم ،حافظ محمد بابر فریدی ،ڈاکٹر اسد علی خان،محمد آصف ملک،و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید